22 جنوری 2013 - 20:30

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعہ میں امریکی شہر ہیوسٹن کے کالج میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعہ میں امریکی شہر ہیوسٹن کے کالج میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے اندر فائرنگ سے متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہیوسٹن شہر میں فائرنگ کا واقعہ امریکی لون اسٹار کالج میں پیش آیا۔ کالج کے طلبہ کوعمارت کے اندرکیفے ٹیریاکے نزدیک فائرنگ سنائی دی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ کالج کی عمارت کوخالی کروالیا گیا ہے۔

.......

/169